بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کی آمد کی پیش نظرجامع لائحہ عمل مرتب کر لیا

بہاول پور(عمران قذافی سے )بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 44 واں اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمپنی دفتر میں منعقد ہوا۔بورڈآف ڈائریکٹرز میڈم بشری انجم،انجینئر افتخار حیدر،انجینئر اکبر خان،کمپنی سی ای او محمد نعیم اختر،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،کمپنی سیکرٹری محمد اعظم خان کانجو،چیف فنانشل آفیسر کمپنی عمران اشرف،منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ اور اسسٹنٹ منیجر فنانس رمضان ساجد بھی اجلاس میں شریک تھے۔دوران اجلاس چیف ایگزیکٹیو آفیسر کمپنی محمد نعیم اختر نے بورڈ ممبران کو کمپنی بجٹ،نئی مشینری کی خریداری اور عید الاضحی پر پرکیورمنٹ اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کی آمد کی پیش نظرجامع لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے اور ورکرز یونیفارم،ویسٹ بیگز و دیگر آپریشنل آلات کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات دیں کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاول پور اور احمد پورشرقیہ میں عید الاضحی کی حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرے اور عید کے دوران شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر دستیات وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ ممبران عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں فیلڈ وزٹ کریں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کی مانیٹرنگ سمیت سینیٹری سٹاف کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عید الاضحیٰ کے دوران گذشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھے گی۔اجلاس کی کاروائی میں دیگر ایجنڈے بھی زیر بحث لائے گئے۔