بد ترین رہائش کےاعتبار سے،کراچی کا دنیا میں پانچواں بدتریں شہر قرار

دنیا بھر میں رہائش کے قابل شہروں میں کراچی پانچواں بدترین شہر قرار پایا ہے۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا رہا۔
ویانا کے بعد ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے،
کینیڈین شہر کیلگری چوتھے جبکہ کینیڈا کا ہی ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔
رہائش کے لیے موزوں ترین شہروں میں جنیوا چھٹے، جرمنی کا شہر فرینکفرٹ 7 ویں،
کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 8 ویں، نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم 9 ویں جبکہ جاپانی شہر اوساکا اور آسٹریلیا کا شہر میلبورن مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر رہے۔
اس کے مقابلے میں دنیا میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق شامل ہیں