سابق صدر آصف زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری دادی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے متعدد تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں ان کے والد آصف علی زرداری، والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، ان کی نانی نصرت بھٹو سمیت دیگر موجود ہیں۔
ٹویٹر پر انہوں نے انا للہ وانا الیہ راجعون بھی لکھا۔
وزیر خارجہ نے لکھا کہ انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ اپنے دادا حاکم علی زرداری مرحوم کی بیوہ پیاری دادی زرین آراء زرداری مرحومہ (1940-2022) کے انتقال کی اطلاع دے رہا ہوں۔
آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ میری دادی کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔
Load/Hide Comments