روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

انٹیگرٹی آئیکون پاکستان 2021 کی اسلام آباد میں ایوارڈ تقریب

اسلام آباد( ثاقب غوری سے)سال 2021 کے انٹیگرٹی آئیکون کی سیرینا ہوٹل میں منعقد تقریب میں ملک بھر سے پانچ انتہائی دیانتدار سرکاری افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ظل ہما، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد؛ محمد نصیر موسوی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈائریکٹوریٹ آف سکولز ایجوکیشن (پرئمری) سکھر سندھ؛ ڈی ایس پی ٹریفک انچارج، شہزادی نوشاد ہری پور، خیبرپختونخواہ؛ اسسٹنٹ پروفیسر ناصر بشیر، گورمنٹ دیال سنگھ کالج پنجاب اور رومانہ مراد کھوسو سیکشن آفیسر گورنمنٹ آف بلوچستان کو بہترین عوامی خدمات، ایمانداری اور دیانداری کی وجہ سے انٹیگریٹی آئیکون پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

انٹیگرٹی آئیکون پاکستان کی سول سروسز میں جوابدہ قیادت، شفافیت اور دیانداری کی اقدارکے فروغ کے لئے ایک سالانہ تقریب ہوتی ہے۔ یہ مہم ملک بھر کے سرکاری افسران کی ایمانداری اور دیانداری جیسی خوبیوں کا نہ صرف برملا اعتراف کرتی ہے بلکہ ان کو باقاعدہ ایوارڈز سے نواز کر عوام میں پذیرائی دلوائی جاتی ہے۔ انٹیگرٹی آئیکون کی مہم سے متعلق پاکستان میں چھٹے سال کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس سلسے میں اب تک 100 سے زیادہ سرکاری افسران کو انکی بہترین خدمات اور سروسز کی بدولت ایوارڈز دئے جا چکے ہیں۔

سرکاری افسران کی سول سروسز، اساتذہ، اور سول سوسائٹی کے معتبر پیشہ ور افراد پر مشتمل جیوری ہر سال کیلئے انٹیگریٹی آئیکوز کے کوائف کی جانچ کرکے ایوارڈ کیلئے نامزد کرتی ہے۔ شہریوں کی خدمت کرنے اور اپنے فرائض کو ایمانداری سے نبھانے کے لئے آئیکونز مہم کی کوشش نے سرکاری افسران کو اپنے ساتھیوں، اعلی افسران اور سب سے بڑھ کر پاکستانی شہریوں میں عزت اور شہرت حاصل کرنے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔
چئیرمین بورڈ احتساب لیب پاکستان علی عمران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جمہوری طرز حکمرانی کے لئے احتساب اور شافیت انتہائی ضروری ہے، جس سے وسائل کا دانشمندانہ استعمال ہوتا ہے اور ہر کسی کو منصفانہ فائدہ ہوتا ہے”۔ ہمیں ان تمام لوگوں کو پہنچاننا چاہیے جو پاکستان میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انٹیگرٹی آئیکن پبلک سیکٹر میں ایسے لوگوں کو نام اور شہرت دینے کی ایک کوشش ہے جو ملک خدمت کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ دیانداری اور ہمدردی کی بنیادوں پر عمل پیرا ہیں۔ بورڈ احتساب لیب حکومتی اداروں اور بین الاقوامی شرکت داروں کا اس اقدام میں تعاون کے لئے شکرگزار ہے۔
جب کہ ہمارے انٹیگریٹی آئیکن کے اس سال کے لئے نامزد ایک سول ایجوکیٹر اور انسانی حقوق کے وکیل ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ” دیانداری شخصیت کا ایک لازمی حصہ ہے خاص طور پر جب آپ لوگوں کی خدمت میں یقین رکھتے ہوں، اور میں اکثر یہ کہتا ہوں کہ ذمداری ایک خوبصورتی ہے اور اس خوبصورتی کو منانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر اطمینان کیا ہو سکتا ہے کہ جب آپ شہریوں کی خدمت کے لئے ذمہدار ہوں، اور شہری مطمئن ہوں کہ آپ ہر وقت ان کی زندگیوں کے لئے کسی نا کسی قسم کی امید، راحت، انصاف اور مساوات لانے کے لئے موجود ہیں”۔

آئیکونزنے شہریوں کے لئے بہترین خدمات پیش کرنے، کرپشن کی حوصلہ شکنی کرنے اور اپنے اپنے صوبوں میں طرزحکمرانی کی بہترین وکالت کرنے سے بہت شہرت پائی ہے۔

فیاض یاسین ڈائریکٹر برائے اکائنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کے مطابق ” اس سال کی مہم کے دوران ہم نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے ایک زبردست جوش اور جذبہ دیکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی شہری ایماندار رہنماؤں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے پرجوش ہیں۔ آئیے ‘نیمنگ اینڈ شیمنگ ‘ کی بجائے ‘نیمنگ انیڈ فیمنگ’ کی طرف بڑھیں جو پاکستان کی ایمانداری، دیانداری اور احتساب کی اقدار کو برقرار رکھتی ہیں”۔
کیتھرین ٹومی، فرسٹ سیکرٹری، ڈویلپمنٹ، آسٹریلوی ہائی کمیشن، انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021 کی تاج پوشی کی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے عوامی خدمت کے اچھے طریقوں کو فروغ دینے والے عمل اور فریم ورک کی حمایت کرتے ہوئے مضبوط اداروں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر فریم ورک کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی بلند شرح کو فروغ دینے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے اور غربت میں کمی لانے میں مدد کے لیے انسداد بدعنوانی کے اقدامات کے لیے باقاعدگی سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بدعنوانی کے خلاف سخت ردعمل کا تعاقب کیا جائے جس سے جمہوری اداروں، قانون کی حکمرانی، استحکام اور اعتماد کو فروغ ملے اور معیشتوں اور معاشروں کو پھلنے پھولنے کے لیے کھلی اور موثر منڈیوں کو فروغ ملے۔

انٹیگرٹی آئیکون کی مزید معلومات اور کامیابیوں کے لئے مختصر ویڈیوز دیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں۔
www.integrityicon.org/pakistan.

انٹیگرٹی آئیکون پاکستان کے بارے میں:

www.accountabilitylab.org and www.integrityicon.org

انٹیگرٹی آئیکون دیاندار اور مثالی سرکاری افسران کی شناخت کرنے اور انہیں اعزاز سے نوازنے کے لئے شہریوں کے ذریئے چلائی جانے والی تحریک ہے۔ 2014 میں نیپال سے شروع ہونے والا اینٹیگرٹی آئیکون اب دنیا کے دیگر دس ممالک میں ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ نیپال، پاکستان، سری لنکا، مالی، نائجر، نائجیریا، لائیبیریا، جنوبی افریقہ، میکسیکو اور امریکہ میں مقامی اکاؤنٹیبیلیٹی لیب کی ٹیمیں اپنے کام میں مثالی دیانتداری کا مظاہرہ کرنے والے سرکار افسران کی شناخت اور حوصلہ افزائی کے لئے ملک گیر مہم چلا رہی ہیں۔ سرکاری عہدےداروں کو بڑے پیمانے پر عوام کے ذریعہ نامزد کیا جاتا ہے اور پھر انہیں ووٹ دیا جاتا ہے۔ سالانہ مہم منتخب شدہ آئیکونز کیلئے ایک ایوارڈ تقریب پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس کے بعد اکاؤنٹیبیلٹی لیب ملک کے اندر سالمیت کو آگے بڑھانے کے لئے ایوارڈ جیتنے والے ایماندار سرکاری افسران کیساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

پاکستان میں انٹیگرٹی آئیکون اپنے چھٹے سال میں ہے ۔ انٹیگرٹی آئیکون پاکستان کا انتظام اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کرتا ہے۔

اکاؤنٹیبیلیٹی لیب کے بارے میں:
اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان، پورے پاکستان میں فعال شہریوں اور ذمہ دار راہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے۔ لیب تخلیقی مہمات تیار کرتی ہے اور سول سوسائٹی میں تبدیلی لانے والوں کے لئے ایک انتہائی مسابقتی احتسابی انکیوبیٹر چلاتی ہیں اور پاکستان میں شہریوں کے تاثرات ریکارڈ کرنے کے لئے نئے طریقہ کار تیار کرتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com