وفاقی حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ڈیوٹی عائد، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(واصب غوری سے )  حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے، جس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی انڈونیشیا کے سوا باقی تمام ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد کی ہے، اس سلسلے میں فیڈرل بیورو آف ریونیو نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اسی طرح جس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد ہوگی، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 6 فیصد ہوگی اور جس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 30فیصد ہوگی اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com