روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

پاکستانی روپیہ ایشیاء کی سب سے بدترین کرنسی قرار

لاہور (عاقب غوری سے ) پاکستانی روپیہ ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار، ڈالر نے روپے کی کمر توڑ ڈالی، رواں سال کے دوران روپیہ کی قدر میں 16 فیصد سے زائد کمی ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے مسلسل تنزلی کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ کو خطے کی بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستانی روپیہ نے ایشیاء کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سب سے بدترین کارکردگی دکھائی۔
اس حوالے سے بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رواں سال 2022 کے دوران 16 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوا، جبکہ صرف گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ، جاپانی ین اور بنگلہ دیشی ٹکا رواں سال کے دوران اب تک ایشیاء کی 3 سب سے بدترین کرنسیاں رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں کئی ہفتوں سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کا جاری سفر رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں منگل کے روز کاروباری اوقات کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپیہ 52 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 209 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 215 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستانی روپے کی بے قدری کے حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت آنے کے بعد سے صرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملکی قرضوں کے حجم میں ہزاروں ارب روپے کا اضافہ ہو چکا۔
ڈھائی ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ انٹربینک میں ڈالر 28 روپے 55 پیسے مہنگا ہو چکا۔ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضے کے حجم میں 3 ہزار 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں ماہرین معیشت کے مطابق حکومت اب معاشی صورتحال میں استحکام کیلئے مکمل طور پر آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی اور پروگرام کی بحالی تک معاشی حالات میں استحکام آنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com