وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا

بہاول پور:( واصب غوری سے ) لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے کہا ہے کہ ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا اور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی ایک فلاحی ریاست کے تناظر میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر جسٹس جواد حسن،مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، سینئر ایڈیشنل رجسٹرارہائی کورٹ محمد شاہد حسین، کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے لئے قائم کئے گئے سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریبات کو شاندار انداز میں منعقد کرنے کے حوالہ سے قائم کی گئی کمیٹیوں کے کنوینئر اور ممبران نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی کمیٹی کی کارکردگی اور تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج مسٹر جسٹس شجاعت علی خاں نے کہا کہ نئی نسل کو ریاست بہاول پور کے ادوار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہاول پور کے نظام عدل اور گڈ گورننس ماڈل کی آگہی کے لئے یہ تقریبات کلیدی کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں قائم کئے گئے سیکرٹریٹ میں بہاول پور کی تاریخ و ثقافت سے آگاہ کیا گیااورعلاقائی دستکاری کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ بعد ازاں ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے حوالہ سے بہاول پور میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے جم خانہ بہاول پور میں بریفنگ دی اور بتایا کہ بہاول پور ڈویژن کا گزیٹیئر، تاریخی بروشر، دستاویزی فلم اور دیگر آگہی کے دستاویزات مرتب کئے جائیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com