اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

سماجی اور تعلیمی حلقوں کا وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جنوبی پنجاب کے لیے تعلیمی خدمات کو خراج تحسین

بھاولپور ( علی رضا غوری سے )سماجی اور تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جنوبی پنجاب کے لیے تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہرمحبوب نے 2ستمبر 2015کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی بطور وائس چانسلر ذمہ داری سنبھالی۔ اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان جیسے دور دراز ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے کا ٹاسک دیا جو انہوں نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بنیاد پر تین سال کے قلیل عرصے میں مکمل کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے 5مئی 2018 کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کا افتتاح کر دیا۔ یہ یونیورسٹی فن تعمیر کا شاہکار ہے جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خدمات کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں یونیورسٹی میں فیکلٹیوں کی تعداد 7سے بڑھ کر 15، تدریسی شعبہ جات کی تعداد 48سے  142اور کیمپسز کی تعداد 5سے بڑھ کر 7ہو گئی ہے اور حاصل پور کیمپس کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ یونیورسٹی نے معاشی میدان میں بھی غیر معمولی ترقی کی اور یونیورسٹی بجٹ 3ارب روپے سے بڑھ کر 7ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ 1ارب روپے سے بڑھ کر 12ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے دور میں یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں شامل ہوئی اور دنیا کی اہم ترین تین رینکنگز کے مطابق 500عالمی جامعات میں شامل ہو ئی۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے دروازے کھولنا پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کی بہت بڑی قومی خدمت ہے اور اس علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com