یونیسف نے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کو 23 گاڑیاں فراہم کردیں

faisal 2 1 1024x758 1

اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے): اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسف نے اسلام آباد سمیت پانچ بڑے شہروں اور زیادہ خطرات والے اضلاع میں حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی 23 گاڑیاں حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام (ای پی آئی) کے حوالے کر دیں ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا کی موجودگی میں پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ ایدا گیرما سے یہ وینیں وصول کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گیوی ویکسین اتحاد کی جانب سے تقریبا 5لاکھ 37ہزار ڈالر کی فنڈنگ سے 30 گاڑیاں، 23 سوزوکی وین اور 7 ہیلکس وینیں یونیسف کے توسط سے زیادہ خطرات سے دوچار اضلاع ، کم سہولیات کے حامل مقامات اور گنجان آباد شہری علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کے حوالے کی جانی تھیں۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو 23 سوزوکی وینز پروگرام کے حوالے کی گئیں جبکہ باقی 7 گاڑیاں ابھی خریداری کے مراحل میں ہیں۔

یونیسف کی نمائندہ ایڈا گیرما نے کہا کہ یونیسف ویکسین کی خریداری، کولڈ چین مینجمنٹ اور حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی میں اضافے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کی بھرپور مدد کررہا ہے تاکہ لوگوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات گھربیٹھے حاصل ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ای پی آئی کے حوالے کی جانے والی ویکسینیشن وینیں ان سہولیات میں مزید بہتری لائیں گی اور ان سے لوگوں کے لئے صحت کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی صحت کی سہولیات اور ای پی آئی کی وزارت کی متحرک قیادت کی حوصلہ افزائی حاصل ہے اور ہم گیوی جیسے مطعی اداروں کے مالی تعاون پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں کیونکہ ہم پاکستان میں ہر بچے کو صحت مند اور توانا رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کی برانڈنگ کی مدد سے آسانی سے شناخت کی جانے والی ان وینوں میں سے ہر ایک میں متعلقہ ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ ہیلتھ پروفیشنلز کی ایک ٹیم موجود ہوگی ۔

اس کے علاوہ اس وین میں ایک ویکسینیٹر ، لیڈی ہیلتھ وزٹر ، مقامی دائی اور ایک سوشل موبلائزر کے ساتھ ادویات اور آلات کی معیاری کٹ بھی موجود ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں