بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی پر نارتھ ناظم آباد کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔۔
شہریوں نے کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد آفس پر پتھراؤ کر دیا جس کے باعث کے الیکٹرک آفس کے شیشے ٹوٹ گئے،صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں بجلی کی بندش نے زندگی اجیرن کر دی ہے شکایات درج کروانے کے بعد بھی کے الیکٹرک سنوائی نہیں کر رہی۔
Load/Hide Comments