عمران خان ورلڈ چیمپئن نہیں یہ یوٹرین لینے کےچیمپئن ہیں، احسن اقبال اور شاہد خاقان کی مشترکہ کانفرنس

اسلام آباد (واصب غوری سے ) – وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان یوٹرین لینے کے ورلڈ چیمپئن ہیں۔
احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے نیب قانون میں جو ترامیم کی یہ وہی ہیں جس پر عمران خان کہتے تھے یہ پاکستان کیلئے ضروری ہیں۔ عمران خان چار سال تک سیاہ اور سفید کا بادشاہ تھا۔ نیب قانون میں ترمیم کر کے خود کو اور اپنی کابینہ کو این آر او دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے متعلق بہت باتیں چل رہی ہیں، بائیس سال میں نیب یہ بتا دے کتنی تحقیقات ہوئی ؟ کتنے سیاستدانوں کو سزا ہوئی ؟ جھوٹے کیسز مین صرف نواز شریف کو سزا ملی ۔
لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے بچھائے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں پھر بھی ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب قانون کو اسلام کی منافی قرار دیا۔ یہ کالا قانون پاکستان کو چلانے میں ایک رکاوٹ ہے جسے ہم نے درست کیا ہے۔ ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔