رات گئے ساہیوال بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد لقمان گرفتار

ساہیوال (مبشر بلوچ سے) – ساہیوال بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد لقمان کو گرفتار کر لیا۔
دہشت گرد باجوڑ کا رہائشی ہے ۔ دہشت گرد کے قبضے سے پستول، تین ہینڈ گرینیڈ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ دہشت گرد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود تنظیمی کمانڈر نے کارروائی کے لئے دیئے تھے۔
Load/Hide Comments