مون سون: ’کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ اس سال پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا واضح خطرہ ہے جب کہ پیش گوئیاں ہیں کہ پاکستان کو2010والی سیلابی صورتحال کاسامناہوسکتاہے
Load/Hide Comments