پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹربینک میں 211 روپے 48 پیسے پر بند

کراچی: (عاقب غوری سے )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے انٹر بینک میں ڈالر 212 روپے ہوگیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قدرمزید کم ہوئی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر 213 روپے پر خریدا اور 215 پر فروخت ہورہا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے 48 پیسے پر بند ہوگیا، 11 اپریل 2022 سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 28 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 3600 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے پر بند وہا۔ 11 اپریل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہوچکا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 209 روپے 96 پیسے پربند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com