پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی مہلت، اہم اعلان سامنے آگیا ملائیشین وزیراعظم کی پاکستان آمد نئی دوستی کا آغاز ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ ثاقب نثار کی خفیہ آڈیو آج بھی میرے پاس ہے نواز شریف کا بڑا انکشاف پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی حکومت کا بڑا فیصلہ : پی آئی اے کی نجکاری کی نئی حتمی تاریخ کا اعلان اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج معروف اداکار رجنی کانت چنئی اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے داخل پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے اثرات سے نکلنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت

تمام شرائط ماننے کے باوجود حکومت آئی ایم ایف کو پروگرام بحال کرنے پرآمادہ کرنے میں ناکام

اسلام آباد(واصب غوری سے )عالمی مالیاتی ادارے ”آئی ایم ایف “کی تمام تر شرائط ماننے کے باوجود پروگرام بحال نہیں ہورہا ہے جس سے ملک میں بے یقینی اور معاشی افراتفری میں اضافہ ہورہا ہے تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا. باوجود اس کے کہ معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف بعض اضافی شرائط مانی ہیں جن پر عمل درآمد سے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور مہنگائی کی لہر شدید لہر آنے کا خدشہ ہے.

وزیرخزانہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا جب کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا چند روز قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ خواہش ہے ملک میں کسی کو بھی 2 ہزار وظیفے کی ضرورت نہ پڑے. انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا گیا کیونکہ ماضی میں اتنا معاشی مشکل نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہا ہوں ایک ہزار 100 ارب روپے بجلی کی مد سبسڈی دی گئی اور 500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیا 16 روپے فی یونٹ حکومت دے رہی ہے لیکن یہ بھی عوام کے ہی پیسے ہیں.
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال شعبہ گیس میں 400 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اور 30، 35 روپے بجلی کا یونٹ بنا رہے ہیں لیکن اگر باقی ممالک میں سستی گیس مل رہی ہے تو ہم مہنگی نہیں دے سکتے ملک میں 200 ملین ڈالر کی گیس کا پتہ ہی نہیں کہاں گئی. وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ہے ورنہ یہ ملک چلانا مشکل ہے 2 اعشاریہ 4 ارب کی گیس ہم ہوا میں اڑا دیتے ہیں پاکستان باوقار اور نیوکلیئر پاور ملک ہے، اس لیے ہمیں معیشت سنبھالنا ہو گی.
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے باوجود انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ پاکستان کو اضافی رقم یا اگلی قسط کی ادائیگی کی منظوری نہیں دے رہا وجوداس کے کہ شہبازشریف حکومت نے امریکا سے مداخلت کی درخواست بھی کی ہے مگر وہ بھی کارگرثابت ہوتی نظرنہیں آرہی کیونکہ آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بجٹ پیش ہونے کے کئی دن بعد بھی ابھی تک فنانس بل قومی اسمبلی پیش کیا نہیں کیا جاسکا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com