پی سی بی نے 20 سال قبل آسٹریلیا کے خلاف اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی تباہ کن بولنگ کی ویڈیو شیئر کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 20 سال قبل آسٹریلیا کے خلاف اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی تباہ کن بولنگ کی ویڈیو شیئر کر دی۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2002 میں گابا کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف 25 رنز دے پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔
ان کی شاندار بولنگ کی وجہ سے پاکستان آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 91 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا اور تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔
Load/Hide Comments