قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب
قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس 21 جون یا کسی اور دن کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔ قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔
تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آیندہ تین روز کے اندر ہو گا، جس کے وقت کا تعین کچھ دیر میں کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔
Load/Hide Comments