موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موبائل فون صارفین کی شکایت پر بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا ہے۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ جون کے آخر تک تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے۔

سربراہ اسٹریٹجک ریفارمزسلمان صوفی کے مطابق تشہیری میسیجز وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار صارف کو فراہم کیا جائے گا۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com