سلمان خان کے والد کو بیٹے کے قتل کا دھمکی آمیز خط کہاں سے ملا؟

بالی ووڈ کے دبنگ خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعدان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے قتل کے بعد  بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو  یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا  ہے۔ اس بینچ کی خاص بات یہ ہے کہ  سلمان خان اور سلیم خان  اکثر صبح کی سیر کے بعد  کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خط میں سلمان خان کو واضح طور پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط میں  لکھا تھا کہ تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔

تاہم یہ دھمکی آمیز خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا  کے قتل کے الزام میں سامنے آنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے چند سال قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد حال ہی میں لارنس بشنوئی نے دوبارہ اداکار کو راجھستان میں  مارنے کی دھمکی  بھی دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com