روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےڈیرہ غازی خان میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

شہر بھر کو پارٹی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ ہر طرح پارٹی پرچموں کی بہار

صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب معین الدین ریاض قریشی کی بھی شرکت

کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی، 2023 ء میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، شرکاء کا اظہار خیال

عمران خان زندہ باد، پاکستان زندہ باد، کے فلک شگاف نعروں سے آسمان گونج اٹھا

نوجونوان کی کثیر تعداد سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکل آئی، نوجوانوں نے بلوچی پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ کچھ نوجوانوں نے پارٹی پرچم کے رنگ کی ٹی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں . ۔

مہر سجاد حسین چھینہ ، سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ احمد علی دریشک ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ، اور دیگر سینئیر رہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی .۔

ڈیرہ غازی خان (یاسر ملک / مبشر بلوچ / علی راں / ذوہیب بھٹی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع ڈیرہ غازی خان کی جانب سےگزشتہ روز مورخہ 7 نومبر بروز اتوار انصاف ہاوس کوٹ چھٹہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد سابق امیدوار و ٹکٹ ہولڈر ممبر قومی اسمبلی این اے 192 مہر سجاد حیسن چھینہ کی رہائش گاہ انصاف ہاوس میں کیا گیا۔

جبکہ مہر سجاد حسین چھینہ نے ہی تقریب کے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ کارکنان کی جانب سے صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع ڈیرہ غازی خان کیجانب سے پہلا استقبالی کیمپ ڈیرہ غازی کے شہر کے داخلی دروازہ غازی گھاٹ پل کے مقام پر قائم کیا گیا . جہاں ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنان نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

شرکاء نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انکے قافلے پر منوں کے حساب سے پھولوں کی پیتیاں نچھاور کیں۔ کارکنان نے گاڑیوں کو پارٹی پرچم کے رنگوں سے رنگا ہوا تھا جس پر صدر جنوبی پنجاب کو خوش آمدید کے حوالے سے نعرے درج تھے . ۔

واقع نگار کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں عید کا سماں تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور لوگ سڑکوں پر کھڑے تھے۔ جبکہ قافلہ سینکٹروں گاڑیوں پر محیط تھا۔ نوجوان پاکستان زندہ باد ، عمران خان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کر رہے رہے تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ 2023ء میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ آئے گی۔

کارکنا کا جوش دیدنی تھا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی عوام سے دیرینہ محبت کرتے ہیں . انکو آپکی تکلیف اور مہنگائی کا باخوبی احساس ہے۔ کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیاں اور کارخانے بند ہوگئے تھے۔

جب سے دنیا دوبارہ کھلی ہے رسد اور طلب کے فرق نے بنیادی اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو بڑھا دیا ہے . کیونکہ اس وقت دنیا میںاشیاء کی طلب زیادہ اور پیداوار کم ہے رہی سہی کسر پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمتوں نے پوری کر دی ہے . وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کو فصلوں کی مد میں سپورٹ پرائس بڑھا کر خوشحال کر دیا ہے۔ آج کسان خوشحال ہے۔ کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کو مزید فائدہ ہوا ہے جس سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی مل مالکان کی بجائے ڈائریکٹ کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے دی جارہی ہے۔

صحت ایک بنیادی مسئلہ ہے ۔ جس گھر میں کوئی بیمار ہو اسکو ہی اس دکھ کا ادراک ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختنخواہ کی تمام عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدام کئے ہیں . اس سال دسمبر سے پہلے پنجاب کی 14 کروڑ عوام کے ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی . جبکہ خیبر پختنخواہ میں یہ سہولت پہلے ہر ہر شہری کو دی جاچکی ہے۔ اس کارڈ سے کسی بھی شہری کو بیماری کی صورت میں اپنی مرضی کے پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال جہاں سے اسکا دل چاہئے ساڑھے 7 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ اور علاج کے لئے اسکو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سب خرچ حکومت وقت برداشت کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف میں ورکرز کے لئے مستقبل روشن ہے۔ جسکی مثال وہ خود ہیں۔ ایک عام ورکر کو عمران خان نے سینیٹر بنادیا. جب کے ماضی میں سینیٹر بننا صرف امیر لوگوں کے لئے ممکن تھا جہاں بڑےبڑے سرمایہ دار ، وڈیرے ہی ایوان بالا میں جا سکتا تھے . انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں پارٹی کارکنان جو بہت عرصے سے پارٹی میں ہیں سب میرے سیاسی سفر سے واقف ہیں میں نےپاکستان تحریک انصاف میں سفر بطور کارکن ہی شروع کیا تھا . آج عمران خان مجھے جنوبی پنجاب کا صدر بنا کر جو عزت بخشی ہے اس پر میں انکا مشکور ہوں اور یہ اس پارٹی میں کارکن کے مستقبل کی روشن مثال ہے . انکا مزید کہنا تھا کہ 70 سال سے اس ملک پر حکومت کرنے والے چوروں نے عمران خان کے خلاف مشترکہ محاذ بنا رکھا ہے .

جسکے بارے میں عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا جب میں ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سارے اکٹھے ہوجائیں گے . اور آج پی ڈی ایم کی صورت میں یہ سب چور لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ آپ نے ان کے بہکاؤئے میں نہیں آنا۔ یہ سب چور لٹیرے ہیں۔ آج انکی وجہ سے ہمارا پیدا ہونے والا بچہ تک مقروض ہے۔ جبکہ انکے بچے پیدا بعد میں ہوتے ہیں انکو عہدے یہ پہلے گھر میں بیٹھے بنا لیتے ہیں کہ یہ وزیر بنے گا، یہ وزیر اعلیٰ بنے گا ، یہ انکا حکمران بنے گا۔ اور جبکہ انکی نظر میں ہم عوام اور ہمارے بچے صرف انکے غلام رہیں گے اور انکی نسل در نسل خدمت کریں گے . اب وقت آ گیا ہے کہ ان چوروں لٹیروں کو صاف لفظوں میں "نا” کہنا ہوگا۔

انکو بتانا ہوگا کہ اب ہم جاگ گئے ہیں۔ اب ہمیں تمہاری دلفریب باتیں دھوکہ نہیں دے سکتی۔ حکمرانی کے لئے ہم لوگ یاد آتے ہیں جبکہ عیدیں، جائیدادیں ، شادیاں خوشیاں انکی لندن میں ہوتی ہیں . تقریب کے آخر میں صدر جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی نے عوام کے ساتھ ملکر عمران خان زندہ ، پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے . جبکہ تقریب میں سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب معین الدین ریاض قریشی، فرخ زبیر شیخ، احمد علی دریشک، رانا حسنین نون، ذوہیب بھٹی، یاسر ملک، آصف خان، علی راں، جاوید لغاری، دانش قریشی، جواد درانی اور دیگر نے شرکت کی . جبکہ تقریب سے مہر سجاد حسین چھینہ، احمد علی دریشک، معین الدین قریشی نے بھی خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com