روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

ڈیجیٹل ترقی کیلئے پاکستان میں مضبوط قانون سازی ناگزیر ہے۔ آئی ٹی ماہر

اسلام آباد ( علی رضا غوری سے ) دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ کام آئی ٹی کے شعبوں میں ہو رہا ہے، چاہے وہ مصنوعی ذہانت ہو یا ہو آٹو موبل انڈسٹری، طب کا شعبہ ہو یا تعلیم کا میدان، آئے روز ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق نت نئے سافٹ ویئرز اور جدید ترین ٹولز سامنے آرہے ہیں۔

‘پاکستان میں بھی آئی ٹی کے شعبے میں کام ہو رہا ہے۔
تاہم اس معاملے میں ہم دنیا کے دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ:
‘آئی ٹی ماہرین پاکستان میں ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کو ناگزیر قرار دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ:
پاکستان کو آئی ٹی سیکٹر کے مختلف شعبوں میں صارفین اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے جو ناصرف ملک کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ اس سے نیا ٹیلنٹ، نئے آئیڈیاز اور نوکریوں کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

‘سائبر سکیورٹی کے مسائل بشمول پبلک سیکٹر اور مالیاتی اداروں کے ڈیٹا یا حساس معلومات کی ہیکنگ کو نظام میں ایک موثر قانونی فریم ورک کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے۔
لیکن!
‘یہ کام قانون سازوں کو کرنا چاہیے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ:
ڈیجیٹل دنیا کے مختلف شعبوں میں پالیسی سازی ناگزیر ہے، اس سے ملک میں کارروباری ماحول بہتر ہوگا۔
لیکن!
‘اس کے ساتھ ہمیں پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرنے کے لیے پے پال جیسے نامور اداروں کو  بھی راغب کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ:
پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لیکن!
فی الحال ادائیگی کا زیادہ تر طریقہ کیش آن ڈلیوری ہے جسے خریداروں اور صارفین کا آن لائن لین دین میں اعتماد پیدا ہونے کے بعد بتدریج تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
‘پاکستان میں نئے اسٹارٹ اپ سمیت سیکڑوں نئی کمپنیوں کا ابھرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنیوں کے لیے رجسٹریشن اور قیام کے اہم مراحل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کارروبار میں بھی آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ:
ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت آئی ٹی سیکٹر میں انٹر پرینیورشپ اور فری لانسنگ کو جارحانہ انداز میں فروغ دینے سے آئی ٹی سیکٹر میں مثبت نتائج برآمدات سے ظاہر ہوتے ہیں، ملک کی گزشتہ سال پہلی بار آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالر رہیں۔
جو کہ:
اس سال 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
جبکہ!
‘اگلے مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 5 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔
تاہم ہمیں آئی ٹی برآمدات کو اس سے کہیں زیادہ اوپر لیکر جانےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ:
پاکستان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور بی پی او وغیرہ کے شعبے میں یورپ کے مختلف ترقی یافتہ ممالک میں آؤٹ سورسنگ مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ حاصل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس کے لیے ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں آئی ٹی سے متعلق تعلیمی مواد کو ہنگامی بنیادوں پر متعارف کرانے اور پھر مارکیٹ میں نئے اسٹارٹ اپ کے ساتھ آنے والے نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com