عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے امریکہ میں غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ جان کیری
گلاسگو ، اسکاٹ لینڈ (ثاقب ابراہیم غوری سے) امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والی ماحولیاتئ سربراہ کانفرنس جس کو COP 26 کے نام سے بھی دنیا بھر میں جانا جا رہا ہے ، میں انتہائی نمایاں نمایاں نظر آ رہے ہیں۔
جان کیری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی اور انسانیت پر ہونے والے منفی اثرات کو بہت تیزی سے بڑھتا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔کیونکہ جیواشم ایندھن کے جلانے سے عالمی سطح پر حرارت بڑھتا جارہا ہے ، اس سے ناصرف پوری دنیا متاثر ہوگی بلکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ امریکی عوام میں ماحولیاتی تبدیلی کو لے کر انکے محفوط مستقبل سے متعلق انتہائی بے یقینی پائی جارہی ہے۔ جہاں موسمیاتی تبدیلی نے انسانی زندگی کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے وہیں جنگلی حیات بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ موسیماتی تبدیلی کے ممکنہ اثرات کے پیش نظرماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں حال ہی میں امریکہ نے ایوان سے ایک بل منظور کروایا ہے جس میں امریکی فضائی اخراج کے حوالے سے واضح پالیسی مرتب کی گئی ہے تاکہ مستقبل قریب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے واضح طور پر بچا جاسکے۔ بائیڈن حکومت پوری تن دستی اور نیت کے ساتھ ماحول دوست پالیسیاں بنانے میں مصروف عمل ہے۔ سابق صدر باراک اوبامہ، سابق سینیٹر جان کیری، نے بھی اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی تاکہ وہ بطور عالمی رہنماء ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔