اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

جیل چلا جاؤں گا ،جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی صورت چوروں کو نہیں مانوں گا : عمران خان

اٹک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، یہ وقت ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے، اللہ کی عبادت کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی ملک کی غلامی قبول نہیں کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، خواتین سے بھی کہہ رہا ہوں اس جنگ میں شرکت کرنی ہے, فیصلہ ہو جائے گا کہ ہم آزاد ملک بن کر رہیں گے یا امریکیوں کی غلامی کریں گے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں ان چوروں اور ڈاکوؤں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ہم نے کیوں آزادی کی جنگ لڑنی ہے، میری والدہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں آزاد ملک میں پیدا ہوا ہوں، ہمیں انگریزوں کی جنگیں لڑنا پڑیں، ہندوستان سے لاکھوں لوگ پہلی جنگ عظیم میں قربان ہوئے، مشرف کو امریکہ سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے،  بدقسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گٹھنے ٹیک دیئے، وہ سربراہ ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے گیا، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار پاکستانی قربان ہوئے، اس جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کئے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنے، آزاد خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے میں ہوتی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس ملک کے کرپٹ ترین لوگ جنہیں میں تھری اسٹوجز کہتا تھا، ایک زرداری، دوسرے دو بھائی اور تیسرا فضل الرحمان ہے، ایک بھائی باہر بیٹھ کر اداروں پر تنقید کرتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تعلیم کے بجائے سڑکوں کی وزارت لی تا کہ پیسہ بنے، ان لوگوں نے امریکہ کے ساتھ مل کر یہاں سازش کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو امریکی سفارتخانہ میں بلوایا گیا، ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر کو بلا کر دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا اگر عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو تنہا کر دیں گے، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو ہٹا دیا تو ہم آپ کو معاف کر دیں گے، انہیں پتہ تھا کہ عمران خان کی جگہ چیری بلاسم آجائے گا، ان کے ہینڈلرز یہاں بیٹھے ہوئے تھے، مل کر سازش کی اور حکومت گرا دی، ہم نے پاکستان کو مشکل وقت سے نکال لیا تھا، ان دونوں نے مل کر دس سال تک ڈاکے مارے۔

مطابق عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب مشکلات کے باوجود ملک کو کھڑا کیا، تیسرے سال میں ترقی کی شرح 5.6 فیصد تھی، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، کسانوں نے سب سے زیادہ پیداوار ہمارے دور میں کی، جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا اس وقت سازش ہوئی، جو لوگ سازش روک سکتے تھے انہیں آگاہ کر دیا، میں نے بھی بتایا اور شوکت ترین سے بھی کہا کہ بتاؤ۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے آصف زرداری نیب کی اصلاح کر رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے ملک کو لوٹا تھا وہ اصلاحات کر رہے ہیں، جو ملک سے بھاگا ہوا ہے، وزیراعظم اس سے مل کر فیصلے کر رہے ہیں، نوازشریف کی بیٹی بھی سزا یافتہ ہے، حمزہ سے پوچھا گیا کہ اربوں روپے نوکروں کے پاس کہاں سے آئے؟ حمزہ شہباز نے جواب دینے کی بجائے دھمکی دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان جیسے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کتنے ہی لوگوں کو مروا دیا، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمارا ملک تباہی کی طرف جاتا ہے، کوئی ان کے خلاف کھڑا نہیں ہو گا، یہ کھل کر چوری کریں گے اور ملک کو لوٹیں گے، آپ سب نے میرے ساتھ نکلنا ہے، سب حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے اپنے خوف ختم کر دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ انتخابات کے اعلان تک ہماری تحریک جاری رہے گی، ہماری تحریک کیلئے پاکستان کے ہر شہری نے نکلنا ہے، 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com