پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

پشاور میں مقیم افغان مہاجرین اور تعلیمی صورتحال

پشاور میں مقیم افغان مہاجرین اور تعلیمی صورتحال

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کیلئے 99سکول قائم کئے گئے ، 33117افغان بچے پہلی سے چھٹی جماعت تک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں

اسلام آباد (عمران منیر قذافی سے ) خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کیلئے 99سکول قائم کئے گئے ہیں جہاں 33117افغان بچے پہلی سے چھٹی جماعت تک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے ایک اعلیٰ اہلکار نے یوتھ ویژن کو بتایا کہ یہ سکولز پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، ہری پور اور لوئر دیر کے اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں ،

انھوں نے بتایا کہ ان سکولز میں طالبات کے 27سکولز بھی شامل ہیں جن میں سے سات پشاور،تین کوہاٹ، پانچ مردان،سات ہری پور اور پانچ لوئر دیر میں ہیں جبکہ طلبہ سکولوں کی تعدا د 43اور کو ایجوکیشن سکولز کی تعداد29ہے

انھوں نے بتایا کہ رواں سال ماہ ستمبر تک 12020طالبات اور21097طلبہ مذکورہ سکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں جبکہ اگست کے مہینے میں ان سکولز میں طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد31508تھی، انھوں نے بتایاکہ ان سکولوں میں مدرسین کی حیثیت سے افغان اور پاکستانی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور99ہیڈ ٹیچرز میں سے 52افغان مرد،11افغان خواتین اور18پاکستانی مرد ہیڈ ٹیچرز ہیں اسی طرح 516اساتذہ میں سے 155مرداور107خواتین ٹیچرز پاکستانی جبکہ 219مرداور35خواتین ٹیچرز افغان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ160طلبہ و طالبات اپنے ا ہل خانہ کی افغانستان واپسی ، 127نقل مکانی اور105طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ان سکولوں سے فارغ کئے گئے ہیں تاہم سکولوں میں نئے طلبہ و طالبات کے داخلے یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان بچوں کیلئے قائم سکولوں میں معلم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے ایک سکول ٹیچرشاہد انور نے یوتھ ویژن کو بتایا کہ وہ گزشتہ29سال سے تدریس کر رہے ہیں اور پلے گراونڈز ، واش رومز ، شمسی توانائی، پینے کے صاف پانی اور مفت کتابوں سمیت ان سکولز میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں،

انھوں نے بتایا کہ سکولوں کو صبح اور دوپہر کے اوقات میں دو شفٹوں میں چلایا جا تا ہے اور طلبہ صبح کی شفٹ جبکہ طالبات دوپہر کی شفٹ میں سکول آتی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ان سکولز سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سے ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء اور دیگر پروفیشنلز کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پہلے ان سکولوں میں افغان نصاب تعلیم پڑھایا جا تا تھا تاہم اب یو این ایچ سی آ ر سے منظور کردہ پاکستانی نصاب پڑھایا جاتا ہے ، ایک افغان مہاجر وسیع اللہ نے یوتھ ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی جانب سے افغان مہاجرین کہ مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں آنے دی گئی، انھیں پاکستان میں کبھی عدم تحفظ یا غیر ملکی ہو نے کا احساس نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ ان کے بچوں کو یہاں تعلیم سمیت تمام سہولیات میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com