فیس بک کا لوکیشن ہسٹری فیچر ختم کرنے کا اعلان
فیس بک نے لوکیشن ہسٹری فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم فیس بک صارفین کی لوکیشن پر نظر رکھتا رہے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹیفکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کر دے گا۔
ترجمان فیس بک کے مطابق ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کر دے گی اور مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جا کر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہو گی تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دے گی۔
Load/Hide Comments