فرح خان کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم پیش رفت, اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال

لاہور: فرح خان ا ور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم پیش رفت ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کر دیئے۔ فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے حصول کے لیے ایف بی آر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا اور مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے لیے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔

فرح خان اور احسن جمیل کے نام جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے ریونیو آفس و دیگر اداروں سے بھی رابطہ کر لیا گیا جبکہ جائیداد کی تفصیل کے لیے لینڈ ریکارڈز کو بھی نیب لاہور نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف اکاؤنٹبیلٹی لاء کے سیکشن 19 کے تحت معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com