نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔

نیپرا کے مطابق اضافہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ صارفین سے بجلی چوری اور لائن لاسز کے چارجز بھی وصول کئے جائیں گے۔

نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com