روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے لاہور قلندر زکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف راناکی ملاقات، صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بات چیت

لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہور قلندر زکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانانے ملاقات کی،جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹی20ورلڈ کپ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں یاد گارکھیل پیش کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں -محمد آصف او ردیگر کھلاڑیوں نے بھی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کیاہے-بھارت سے جیت کی خوشی ابھی تک برقرار ہے-انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس بار ورلڈ کپ جیت کر واپس آئے گی-لاہور قلندرز نے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں – لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کاجلد دورہ کروں گا- لاہور قلندرز کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے پروگرا م کو سپورٹ کرتے ہیں – پنجاب سپورٹس بورڈ او رلاہورقلندرز کے مابین کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تعاون کاجائزہ لیاجائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سیکرٹری کھیل کو اس ضمن میں جلد حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کھیلوں او رتفریح سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشا ں ہے-حکومت فیصل آباد او رسیالکوٹ میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کررہی ہے-صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع سپورٹس پالیسی کا اعلان کیا گیاہے- عاطف رانا نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو لاہو رقلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر اور کرکٹ کے مقابلے لاہور میں محلے کی سطح پرکرانے کے پروگرام سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرکٹ کے مقابلے محلے کی سطح پر کرانے کے مجوزہ پروگرام کو سراہا- صوبائی وزراء اسد کھوکھر،اعجاز عالم،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری کھیل، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com