چین نے ارتھ سائنس سیٹلائٹ کوکامیابی کے ساتھ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا
بیجنگ۔5نومبر (عاقب غوری سے):چین نے ارتھ سائنس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 19 منٹ پر شمالی صوبہ شانزی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین سائنس کا ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔
لانچ سینٹر حکام نے بتایا کہ گوانگ مو نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے جومنصوبے کے مطابق مدار میں داخل ہوا ہےاور یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 395 واں فلائٹ مشن تھا۔
Load/Hide Comments