سیاسی پارٹیاں یا لوٹا کریسی کا گھڑ

اگر پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ملک سے مخلص ہیں اور لوٹا کریسی اور الیکٹیبلز کی بلیک مینلگز سے واقعی نجات چاہتی ہیں تو انھیں متناسب نمائندگی Proportional
Representation
کے طرز پر الیکشن اصلاحات کرنا ہوں گی.
مافیاز اور الیکٹبلز سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔
متناسب نمائندگی میں لوگ پارٹی منشور کو ووٹ دیتے ہیں اور جتنے ووٹ کوئی پارٹی حاصل کرتی ہے اسے اسی تناسب سے اسمبلی کی سیٹیں ملتی ہیں. اس طرح سے ووٹ ضائع بھی نہیں ہوتا اور تمام پارٹیوں کو انکے حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب کی بنیاد پر اسمبلی میں نمائندگی بھی مل جاتی ہے . پھر لیڈر کا کام ہے کہ معاشرے کےکرپٹ, جاگیر داروں اور وڈیروں کی بجائے باصلاحیت لوگوں کو اسمبلی میں لے کر آئےجو معاشی امور کے ماہر ہوں,
زراعت کے ماہر ہوں,
تعلیم کے ماہر ہوں اور دیانتدار اور پاکباز ہوں. اس لئے ہمارے ملک کے مسائل کا حل متناسب نمائندگی ہے۔
اگر سیاسی پارٹیاں واقعی مخلص ہیں اور بلیک میلرز اور لوٹوں سے نجات بھی چاہتی ہیں تو ان سب کو مل کر الیکٹرول روفارمز پر کام کرنا ہو گا تا کہ متناسب نمائندگی
والا طریقئہ انتخاب اپنایا جا سکے۔ اس سے لوٹوں سے بھی نجات مل جائے گی۔ نااہلوں سے بھی اور ان منڈیوں سے بھی جہاں انسان بکتے ہیں۔ قابل اور پڑھے لکھے لوگ اسمبلیوں کا حصہ بنیں .سیاسی پارٹیوں کو اس بارے سوچنے پر سب مجبور کریں