روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

BLCF-2022 یوم طلباء

تحریر:شعیب منظور

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس میں 15 فیکلٹیز، 132 شعبہ جات، 1200 سے زائد فیکلٹی ممبران اور 60,000 آن کیمپس طلباء نے 300 سے زائد شعبوں میں داخلہ لیا ہے۔ تقریباً تمام عالمی درجہ بندیوں میں اس نے باوقار مقام حاصل کیا ہے۔ یہ ہمیشہ سے نہ صرف تحقیق اور علمی بلکہ اقدار اور ثقافت کا بھی مشعل راہ رہا ہے۔ ماضی کے کامیاب سماجی و ثقافتی میگا ایونٹس کے ذریعے یہ اشارہ ملتا ہے۔
طلباءکسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ یہ وہ لوگ اور ذہن ہیں جو ہمارے ملک کو آگے لے جانے والے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو اپنے علم، مہارت اور صلاحیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، بہت سارے طلباء ایسا کرنے کے لیے بہت کوششیں کرتے ہیں۔ دوسرا بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول2202،2020 میں ہونے والے پہلے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے بعد منعقد ہوا۔ BLCF-2020نے قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے تھے۔اس مرتبہ یہ تقریب 29 مارچ سے یکم اپریل 2022 تک منعقد ہوئی ۔ اس فیسٹیول میں بہاول پور کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے فنکاروں، ادبی، شاعروں، مصنفین، گلوکاروں، سوشل میڈیا کارکن اور دیگر کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراس فیسٹیول کے سرپرست، سید تابش الوری چیئرمین اور جناب شہزاد احمد خالد فوکل پرسن تھے۔


دوسرے BLCF-2022 کے چوتھے روز کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نےطلباء کا دن منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم طلباءہمارے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءکو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمارے طلباء اپنے مستقبل روشن کرنے اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ کچھ طالب علموں کے پاس غیر دریافت شدہ ہنر ہوتے ۔جن کے اظہا ر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
اس دن کے انعقاد کی آئی یو بی انٹرپرینیورشپ سوسائٹی اور آئی یو بی پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کو آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی،
ذمہ داری دی گئی۔ ابتدائی طور پر آڈیشن ہوئے، جہاں سینکڑوں طلباء اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے جن میں گانے، ڈرامے، تقاریر، تحریکی لیکچرز، کاروباری گفتگو، مذہبی مباحثے، کامیابی کی کہانیاں، ثقافتی پرفارمنس اور شاعری شامل تھی۔
چوتھے دن کا آغاز اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے ہوا۔ اس کے بعد بغداد الجدید کیمپس آئی یو بی کے مین آڈیٹوریم کا ہال قومی ترانے اور حاضرین کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔ بہاولپور آرٹس کونسل نے دیانت، سچائی، اتحاد اور انصاف کے موضوع پر ایک خاکہ پیش کیا۔ یہ خاکہ دانش سکول رحیم یار خان کے طلباء نے پیش کیا۔ ان بچوں کی پرفارمنس، الفاظ کی ادائیگی اور چہروں کے تعصورات نے سامعین کو بہت محظوظ کیااور حاضرین نے کھڑے ہوکر دادد ی۔
آمنہ مراد بطور مہمان مقرر، کراچی سے آئی تھیں۔ انہوں نے مذہب اور نوجوان لوگوں کے موضوع پر اپنا لیکچر دیا۔ انہوں نے کچھ حقیقی زندگی کی کہانی بھی شیئر کی تاکہ سامعین کا ذہن مذہب اوراخلاقیات طرف مائل کیا جا سکے۔ ان کے سیشن کے بعد جناب فرحان علی شاہ نے اسٹیج سنبھالا۔ وہ لاہور سے موٹیویشنل سپیکر، ٹرینر، سماجی کارکن اور فزکس لیکچرار ہیں۔ انہوں نے”اپنی ذہنی طاقت کو کیسے بڑھایا جائے "کے موضوع پر بات کی۔
پھر گانے، ڈرامہ، مباحثہ اور ثقافتی پرفارمنس کا غیر رسمی سیشن شروع ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے شرکت کی۔ یہ وہ شرکاء تھے جو اپنے آڈیشن میں منتخب ہوئے تھے۔ طلباء نے اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت گائے۔ ثقافتی پرفارمنس اور سرائیکی جھومر نے سامعین میں خوشی کی لہر پیدا کر دی۔ اس موقع پر ہمارے ایک قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی دل دہلا دینے والی اور حب الوطنی کی داستان بھی پیش کی گئی۔ ان کی کہانی سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور ہر آنکھ آنسوؤں سے تر ہو گئی، سامعین نے کھڑے ہوکر اپنے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا ۔ یوم طلباء کے اس حصے کا انعقادائی یو بی پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی نے کیا۔
طلباء کے دن کے دوسرے حصے کی قیادت ائی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے کی۔ اس حصے کو سنجیدہ شاعری، مزاحیہ شاعری اور مزاحیہ تقریروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہ تمام تقاریر اور اشعار طلباء نےخود لکھے تھے جو حاضرین کے سامنے پیش کئے گئے۔ تمام لوگوں نے تقاریر اور شاعری کو سراہا۔
یوم طلباءکے آخری حصے میں انٹر پر ینیورشپ کا انعقاد ہوا۔ انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے وائس چانسلر کا قلم دان سمبھالتے ہوئےہی انٹر پر ینیورشپ کے ذریعے طلباء کو با اختیار بنانے پہ زور دیا۔ انٹر پر ینیورشپ ٹاک کے لیےجناب رضوان مجید، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اینڈ آئی ٹی کو اسٹیج پر بلایا گیا۔ انہوں نے اپنے خیالات، افہام و تفہیم، فوائد اور کسی بھی قوم کی ترقی میں انٹرپرینیورشپ کے کردار سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کچھ کامیاب کہانیوں سےاس کی وضاحت کی ۔
یوم طلباء کے موقع پر جو اثرات لوگوں پر مرتب ہوئے وہ ابھی تک تاذہ ہیں۔ طلباء اب پہلے سے زیادہ پُر اعتماد ، ذمہ دار ،مخلص اور حقیقت پسند ہوگئے ہیں ۔ طلباء نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ہی یہ اُمید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں مزید ایسی سرگرمیوں کا انعقا دکیا جائے گااور وہ ایسی علم دوست پولیسیوں سے بھر پور مستفید ہوتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com