ُپاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری!!!
ریلوے نے عوام کے لئے آسانی کر دی
پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد ریلوے نے جی پی اوز میں ریزرویشن سنٹر بنانا شروع کردیئے
ریلوے کا پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھل دیاگیا،عوامی ریل گاڑیوں کے ٹکٹ خرید سکیں گے
معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے )عوام کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے جی پی اوز میں ریزرویشن سنٹر بنانا شروع کردیئے ،پاکستان پوسٹ کے ساتھ معائدے کے بعد پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھل دیاگیا،معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے ۔پاکستان ریلوے اور پاکستان پوسٹ کے درمیان ہونیوالے معائدے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او میں بنادیاگیاہے جہاں پر مسافر مسافرٹرینوں کی ٹکٹ خرید سکیں گے
Load/Hide Comments