گزری قوموں جیسا تم پر فرض ہوا رمضان
گزری قوموں جیسا تم پر فرض ہوا رمضان
نیت کر کے مان لیا ہے حق کا یہ فرمان
اسکا ہر اک لمحہ اور پل رحمت سے بھر پور
آؤ اکٹھا ہم بھی کرلیں توبہ کا سامان
ماہِ رمضاں لے کر آیا رفعت کا پیغام
آگ سے دے آ زادی سب کو وہ خالق رحمان
سحری افطاری کی رونق ان ہی سے دوبالا
رہتیں سب کی فکر میں ہر دم پیاری اماں جان
روزے نماز کی پابندی شہناز تو کر لے لازم
ذکر زباں پہ جاری رکھنا پڑھتی رہ قرآن
ڈآکٹر شہناز مزمل
Load/Hide Comments