وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد، گارڈ آف آنر پیش

زیراعظم شہباز شریف کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی اہم قومی و حکومتی امور پر مشاورت، اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف معاملات پر غور۔

یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم غوری سے) وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد، گارڈ آف آنر، گورنر بلوچستان سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو۔

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم اور گورنر بلوچستان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان سے متعلق امور، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے قومی و حکومتی معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر، سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزراء پروفیسر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناء اللہ اور بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبہ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں