ایشیاءکپ:بھارت نےافغانستان کوشکست دیدی،ویرات کوہلی کی سنچری
یواے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت کے افغانستان کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔ جواب افغانستان کی ساری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی۔ بھارت نے یہ میچ 101 رنز سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھگوڑے وکٹیں اٹھا کربھاگ گئے،مفاہمت نہیں ہوگی،عمران خان کا دوٹوک جواب
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کاعمران خان اورشوکت ترین گھیراتنک کرنے پرغور
ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔