اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں سے خصوصی نشست
یوتھ ویژن نیوز:(ثاقب ابراہیم سے) کمانڈر ایف سی این اے نے اسکردو میں نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں خطے کے امن و امان اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ جی بی قدرتی وسائل اور سیاحتی مواقع سے مالا مال ہے اور نوجوان اس خطے کے مستقبل کی کلید ہیں۔
نوجوانوں کیلئے پیغام کمانڈر ایف سی این اے نے زور دیا کہ نوجوان ریاست کا اصل سرمایہ ہیں اور انہیں سماجی ہم آہنگی، قیامِ امن اور مثبت کردار کے ذریعے پاکستان کے استحکام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ طلباء کا ردِعمل سیشن میں شریک طلباء اور اساتذہ نے گفتگو کو معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی نشستیں نوجوانوں میں شعور بیدار کرتی ہیں اور اس سیشن سے انہیں بنیان المرصوص، دفاعِ پاکستان اور پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم حقائق جاننے کا موقع ملا۔ شرکاء نے زور دیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔