ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس ٹریننگ کیمپ پر حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید

اورکزئی آپریشن میں بڑی کامیابی! لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث 30 دہشتگرد ہلاک

یوتھ ویژن نیوز : (واصب ابراہیم غوری سے ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے پولیس ٹریننگ کیمپ پر حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید جبکہ 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا گزشتہ رات پولیس ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نے اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حملے میں 6 بہادر پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 12 زخمی ہوئے، دہشتگردوں نے اسکول کی مسجد کو نشانہ بنایا اور امام مسجد کو شہید کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں