پاکستان سے بالاتر کوئی فرد نہیں، اب سٹیٹس کو نہیں چلے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

پاکستان سے بالاتر کوئی فرد نہیں، اب سٹیٹس کو نہیں چلے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

کسی فرد واحد کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے مفاد کیلئے پاکستان، خیبر پختونخوا کے عوام کی جان، مال اور عزت کا سودا کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔۔!!!

یوتھ یژن نیوز : ( خصوصی رپورٹ سُمیر علی خان سے) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سے بالاتر کوئی فرد نہیں، اب سٹیٹس کو نہیں چلے گا۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور پائیدار بہتری اسی وقت ممکن ہے جب نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور غیر مشروط عمل درآمد کیا جائے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، کیونکہ دہشت گردی نہ صرف معیشت بلکہ قومی یکجہتی کے لیے بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں : بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان نان اسٹیٹ ایکٹرز کی آماجگاہ بن چکا ہے، اور پاکستان کا یہ جائز مطالبہ ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے باز رکھے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بارہا یہ بات اٹھائی گئی ہے کہ علاقائی امن و استحکام اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم نہ کیا جائے۔

کسی فرد واحد کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے مفاد کیلئے پاکستان، خیبر پختونخوا کے عوام کی جان، مال اور عزت کا سودا کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔۔!!!

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ذاتی مفاد کے لیے عوام کے جان و مال سے کھیل سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم کے شہداء پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، اُن کی قربانیوں کو کسی سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قومی تاریخ کا سیاہ باب ہیں، اور ان واقعات کے مقدمات عوام کے اعتماد اور آئین کی بالادستی کے ضامن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی مضبوطی ہی ہماری بقاء اور ترقی کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر اتل سہولت کار کسی بھی عہدے پر ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کچھ سیاسی عناصر نے اپنے مفاد کے لیے مجرموں سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاک سرزمین تنگ کر دی جائے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اب پرانا نظام نہیں چلے گا، "سٹیٹس کو” ٹوٹے گا، اور ایک نیا، مضبوط اور شفاف پاکستان ابھرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اختتام پر کہا کہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا، اور ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کے آئین، قانون اور سلامتی کے اصولوں کو مقدم رکھیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں