لاہور کے اسکولوں میں اچانک چھٹی! سیکیورٹی خدشات نے سب کو چونکا دیا
یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصوصی امجد محمود بھٹی سے) لاہور سے بڑی خبر! ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو وقت سے پہلے چھٹی دینے کا ہنگامی فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شہری اور سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر والدین سے رابطہ کر کے اپنے بچوں کو واپس بلائیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند ہیں، جب کہ راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو پر بھاری نفری تعینات ہے۔ ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ کی حاضری معمول سے کم دیکھی گئی، جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی معمول کے اوقاتِ کار بحال کر دیے جائیں گے۔