بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشتگرد جہنم واصل

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کے قریب ہیلی کاپٹر سے سیکیورٹی فورسز کو اتارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمیونیشن، آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں۔ی

یہ بھی پڑھیں اسلام یونیورسٹی بھاولپورمیں اٹھارویں کانووکیشن

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو سپاہی شفیع اللہ اور محمد قیصر شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں