روسی صدرکےقتل کا خدشہ: پیوٹن کے3 ہم شکل سرگرم عمل
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) یوکرین کے فوجی سربراہ کیریلو بڈانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پوٹن کسی قاتلانہ حملے کے پیش نظر تین ہم شکل استعمال کر رہے ہیں جن کی سرجری کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل کریلو بڈانوف سے سوال کیاگیا کہ کیا ‘اصل پوٹن اب بھی موجود ہے؟’ جس پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر کی طرح نظر آنے کے لیے انہوں نے 3 لوگوں کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔
ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل کیریلو بڈانوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی حکومت روس کی تباہ کن حملے کی حکمت عملی سےپریشان ہے ۔ حیرت ہے کہ پوٹن اب بھی اہم فیصلے لے رہے ہیں۔
پوٹن کی صحت کے بارے میں بار بار افواہوں کے درمیان غیر معمولی تجویز، روسی مفادات پر تباہ کن حملوں کے ایک سلسلے کے بعد ماسکو کے عوامی دشمن نمبر 1 کے طور پر دیکھے جانے والے شخص کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سامنے آئی۔
کیریلو بڈانوف کا کہنا ہے ہم پوٹن کے 3 ہم شکلوں کے بارے میں جانتے ہیں لیکن یہ اصل میں کتنے ہیں ہم اس بارے مٰیں نہیں جانتے ہیں۔ سب نے ایک جیسے نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کی تھی۔
لیکن ان تینوں کے قد میں فرق ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اشاروں، باڈی لینگویج اور کان میں بھی فرق ہے۔
بڈانوف نے کہا کہ اصل پوٹن غائب ہو گئے ہیں۔ روس کے پاس میزائل ختم ہو رہے ہیں اگر یوکرین نے خرسن پر دوبارہ قبضہ کر لیا تو روسی حکومت کو اسکے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ماسکو میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
بڈانوف نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ نہ صرف سیاسی، اقتصادی اور فوجی مدد جاری رکھے گا بلکہ اس میں اضافہ بھی کرے گا۔ ہمیں فضائی دفاعی نظام کی شدید ضرورت ہے۔’