رس گلوں کامعاملہ:شادی کی تقریب میں ڈنڈے اورچاقو چل گئے
یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک )بھارت میں شادی کی ایک تقریب میں رس گلہ نہ ملنے پر باراتی اور دیگر مہمان لڑ پڑے جس کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ شہر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میٹھے میں رس گلہ نہ پیش کرنے پر ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈاپورکی آڈیو ٹیپ جاری کردی
باراتیوں اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں برسا دیں۔ لڑائی اور مارکٹائی کے دوران چاقو لگنے سے ایک باراتی ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments