رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈاپورکی آڈیو ٹیپ جاری کردی

رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈاپورکی آڈیو ٹیپ جاری کردی

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے ):وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ٹیپ شدہ گفتگو جاری کر دی

علی امین گنڈا پورکو کسی نامعلوم شخص سے بات چیت کرتے سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسلحہ اور بندے لے کر آئے، وہ نامعلوم شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں، لائسنس اور بندے کتنے ہیں ۔

پی ٹی آئی راہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی آڈیو لیک کا متن کچھ اس طرح ہے ” نامعلوم شخص: جی علی خان، علی امین گنڈا پور: صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟نامعلوم شخص: سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں؟۔ علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟۔ نامعلوم شخص: بہت ہیں۔ علی امین گنڈا پور : لائیسنس ؟۔نامعلوم شخص: لائیسنس بھی بہت ہیں؟۔ علی امین گنڈا پور: بندے ؟۔نامعلوم شخص: بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر۔ علی امین گنڈا پور: ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی قریب ہی کالونی میں ، نامعلوم شخص: جی، علی امین گنڈا پور:

یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔ نامعلوم شخص: ہمارے ہاں ؟ علی امین گنڈا پور: بارڈر پہ ۔۔ بارڈر پہ ۔۔ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر ۔ ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر ۔ کون سی جگہ ہے ۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل۔ نامعلوم شخص: ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں علی امین گنڈا پور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں۔ نامعلوم شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں۔۔ میں نے پورا نقشہ بھیجاتھا آپ کو ۔علی امین گنڈا پور: وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس ، علی امین گنڈا پور:

بس بندے اور سامان آپ ریڈی رکھیں وہاں پر نامعلوم شخص : سر کوئی مسئلہ نہیں، ان شااللہ ۔علی امین گنڈا پور: بس پھر رابطے میں رہیں ، ان شااللہ نامعلوم شخص: جی سر، ان شااللہ”۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے انہوں نے قریبی ساتھی کو پارٹی سے خونی انقلاب کی بات افشا کرنے پر نکال دیا۔ اب انہی انکشافات کی تصدیق اس آڈیو لیک سے بھی ہو گئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لاشیں گرا کر سانحہ پیداکرنا چاہتے ہیں،

اس کے علاوہ بھی ہمارے پاس معلومات ہیں۔ کے پی کے کی حکومت، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کہا ہے کہ کہ وہ ان شواہد کی روشنی میں انہیں گرفتار کریں کیونکہ یہ آپ کی حدود میں ہیں، مذکورہ اسلحہ تحویل میں لیں اور جن بندوں کا لانے کا کہا جا رہا ہے ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں