پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، احمدندیم اعوان

یوتھ ویژن نیوز ( محمد افضل سے ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکارہے۔

عدم برداشت اور رسہ کشی سےحالات ابتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔اداروں کی بے توقیری یاٹکراوملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔حکمران ذاتی مفادات چھوڑ کر عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔

ملک بھر میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹو ٹ چکے ہیں۔ بد قسمتی سے آنے والے دنوں میں کمی کے آثار نظر نہیں آرہے۔بنیادی ضروریات زندگی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ۔ اس کے باوجود حکمران سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ انھیں ملکی صورتحال اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ملکی معیشت اس وقت سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ احمد ندیم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی بقاء اور اقتدار کو دوام دینے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعتیں بھی اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہر حربہ اور ہتھکنڈہ آزما رہی ہیں ۔

انھیں ملکی صورتحال اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے ذریعے خود کو سچا ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ صورتحال بہت افسوس ناک ہے ۔ سیاسی قیادت اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد میں اکٹھی ہو ۔تمام جماعتوں کے رہنمااپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں