فیصل واوڈا کا عمران خان کو جواب، بڑا انکشاف کردیا
سابق وزیراعظم عمران خان کے ردعمل کے بعد فیصل واوڈا نے خاموشی توڑدی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔ جس سے ملک کو نقصان اور پی ڈی ایم کو فائدہ پہنچا ۔ ساتھ ہی ساتھ اداروں سے محاذآرائی بھی ہوئی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم (تحریک انصاف والے) سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان لوگوں کے نام سامنے لاؤں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کسی کی ڈکٹیشن پر پریس کانفرنس کی اور لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔
Load/Hide Comments