عام انتخابات کی تاریخ پر پیشرفت،عمران خان کے بیک دوڑ رابطےمزید تیز

یوتھ ویژن نیوز(یاسر ملک سے ) لانگ مارچ کو ملتوی کرانے  اور عام انتخابات کی تاریخ پر ہم پیشرفت سامنے آئی ہے،،، ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی  ہے جس کی اندرونی کہانی پہلی مرتبہ پی سامنے لے آیا ہے

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے تحریک انصاف کے ساتھ بیک چینل پر تین مرتبہ اعلیٰ سطحی مذاکرات ہو چکے ہیں۔

ایک مرتبہ براہ راست چیئرمین عمران خان کے ساتھ مذاکرات ہوئے جبکہ دو مرتبہ پارٹی کے نمائندوں نے بیک چینل پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پرغورشروع

تحریک انصاف کے ذرائع کا دعوی ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بیک چینل پر بات چیت کے دوران پیش رفت ہوئی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عید الفطر کے بعد مئی میں آئندہ عام انتخابات کے لیے رضامند کیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موجودہ حکومت کی فوری رخصتی اور نگران حکومت کے قیام کے ساتھ آئندہ سال جنوری یا فروری میں عام انتخابات چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ   عمران خان نے بیک چینل رابطوں کے  دوران طے ہونے والے معاملات پر عمل درآمد کے لئے اہم حلقوں کی گارنٹی بھی مانگ لی ہے۔

عمران خان کی شرط ہے کہ بیک چینل رابطوں کے دوران طے ہونے والے معاملات پر ایک یا دو شخصیات نہیں بلکہ اس سے زیادہ گارنٹی  دی جائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شرط تسلیم کیے جانے کی صورت میں لانگ مارچ ملتوی کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ امریکا سعودی عرب تنازعہ، پاکستان نےاپنا موقف دے دیا

  پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر سینئر قائدین بیک چینل رابطوں کے نتیجے میں کسی معاہدے کے حوالے سے پر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں