پیپلزپارٹی کےقاٸدین اورکارکنوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،نعیم اشرف
یوتھ ویژن نیوز (نبیلہ اکبر )قومی وطن پارٹی سندھ کے رہنماء نعیم اشرف نے سانحہ 18 اکتوبر 2007 کے شہدا کی پندرویں برسی پر اپنے پیغام مین کہا کہ پیپلز پارٹی کے قاٸدین اور کارکنوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں. قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور کارکنان سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. 18 اکتوبر 2007 کو 180 کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قاٸد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی تھی. لیکن بعد ازان وہ راولپنڈی مین دھشت گردی کا شکار ہوئیں
نعیم اشرف نے کہا پیپلز پارثی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں
پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ میں پیپلز پارٹی کے جان نثاروں اور بہادروں کی داستان ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جاۓ گی. قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور کارکنان تمام سیاسی ورکرز کی قربانیوں کو ھمشیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تمام شہداے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.