کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو کھلواڑ بنایا جارہا ہے،احمد ندیم اعوان
یوتھ ویژن نیوز ( محمد افضل سے ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو کھلواڑ بنایا جارہا ہے۔
شہراس وقت بدترین صورتحال سے گزررہاہے۔ سندھ حکومت کسی کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتی ۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی ایما پرالیکشن ملتوی کرکےکراچی کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے التوی کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کے عوام مسائل کےحل کےلیےفوری بلدیاتی الیکشن چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردوکواردو زبان میں ہی لکھا جائے،رومن انگریزی میں لکھنےپرپابندی عائد
الیکشن کمیشن کی جانب کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئےاحمدندیم اعوان کا کہناتھاکہ سندھ کے حکمران بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات منتقل کرنا ہی نہیں چاہتے۔سارے اختیارات دباکربیٹھےہوئے ہیں ۔ نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے کا موقع دیتے ہیں۔عوام میں اس وقت انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے بے چینی ہے۔ کراچی کے عوام صفائی،تعلیم،سڑک، پانی جیسے بلدیاتی مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ کراچی کو گندگی کے ڈھیر پر چھوڑا ہواہے۔
کراچی میں بدترین صورتحال ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔اگر حکومت کی اتنی اچھی کارکردگی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ احمدندیم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیکورٹی نفری کی کمی کا بہانہ بناکر انتخابات سےجان چھڑاناچاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NETFLIX کی کرپشن پر مبنی فلم،شریف خاندان کا بھی فلم میں ذکر
کیونکہ یہ شکست سے خوف زدہ ہیں۔ کراچی کواس صورتحال سے دوچارکرنے والوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔سندھ حکومت کے آمرانہ رویے نے شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔کراچی کے مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے۔ الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پرکرائ