امریکا سعودی عرب تنازعہ، پاکستان نےاپنا موقف دے دیا
یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے )اوپیک پلس فیصلے کے خلاف بیانات پر پاکستان بھی سعودی عرب کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آگے آگیا۔پاکستان نے اوپیک پلس فیصلے کیخلاف بیانات پر سعودی عرب سے اظہارِیکجہتی کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانےکیلئے سعودی عرب کےخدشات کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردوکواردو زبان میں ہی لکھا جائے،رومن انگریزی میں لکھنےپرپابندی عائد
ترجمان کے مطابق پاکستان باہمی تعلقات اوراحترام پرمبنی تعمیری نقطہ نظرکی حوصلہ افزائی کرتاہے پاکستان سعودی عرب کےساتھ دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات میں خراب ہورہے ہیں ۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: NETFLIX کی کرپشن پر مبنی فلم،شریف خاندان کا بھی فلم میں ذکر