سیلاب زدگان کی مدد کئلیے بھاولپورمیں لگا امدادی کیمپ
یوتھ ویژن نیوز (محمد عباس سے) مشرف اقبال فاونڈیشن بہاولپور چیپٹر نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کا کیمپ لگایا۔ اس ٹیم کی قیادت مس سونیا حسن نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: اردوکواردو زبان میں ہی لکھا جائے،رومن انگریزی میں لکھنےپرپابندی عائد
ایک روزہ کیمپ میں بہاولپور کی عوام نے بھر پور تعاون کیا۔ امدادی سامان میں سیلاب زدگان کے لیے کپڑے ، جوتے، ادویات، کھانے پینے کا سامان، منرل واٹر اور روز مرہ کے استعمال کی بہت سی اشیاء جمع کی گئی اور نقد رقم بھی اکٹھی کی گئی۔ اس کے علاوہ سندھ میڈیکل کالج کی ایسوسی ایشن کی طرف سے راجن پور کے سیلابی علاقوں میں ڈینگی اور ملیریا مچھروں کے خاتمہ کے لیے سپرے کرنے کے لیے بھی فنڈ فراہم کیا۔
Load/Hide Comments